راولپنڈی(اپنے سٹاف رپورٹر سے)مسلم لیگ(ض)کے سربراہ سابق وفاقی وزیرمحمداعجازالحق کی سربراہی میں وفد نے چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان سے ملاقات کرکے چشتیاں میں 11ستمبر کوہونیوالے ضمنی الیکشن میں تحریک انصاف کے امیدوار کی بھرپور حمایت کااعلان کیا۔ اس موقع پر سابق وزیراعظم عمران کان نے کہا ہم عدلیہ اوراداروں کابہت احترام کرتے ہیں، عدلیہ جب بھی ہمیں بلائے گی توہم ضرور پیش ہونگے۔