اسلام آباد(خبرنگار)وفاقی وزیر آبی وسائل سید خورشید احمد شاہ نے پشاور میں پیپلز پارٹی کے مختلف وفود سے ملاقات کی اور خیبر پختون خوامیں پارٹی سیاست کو آگے بڑھانے کے لائحہ عمل پر بات چیت کی۔ خورشید شاہ نے اس موقع پر کہا پیپلز پارٹی ملک کی مجموعی سیاست کو پیش نظر رکھ کر فیصلے کرتی ہے اور اتحادی سیاست میں بہت سے سیاسی فیصلوں میں مشکلات کا سامنا ہوتا ہے۔ پیپلز پارٹی کوئی ایسا قدم نہیں اٹھائے گی جس سے ہمارے ورکرز کی سیاسی حیثیت پر کوئی انچ آئے۔