ڈیرہ اسماعیل خان (نامہ نگار) وزیراعظم شہبازشریف آج سوموار کو ڈیرہ اسماعیل خان پہنچیں گے۔ پورے ضلع ڈیرہ اسماعیل خان کا فضائی جائزہ لیا جائے گا وزیراعظم مولانا فضل الرحمن اور وفاقی وزیر مواصلات اسد محمود کے ہمراہ سگو میں سیلاب زدگان سے ملاقات کریں گے اور ان کے مسائل بھی سنیں گے وزیراعظم کو امدادی سرگرمیوں پر بریفنگ دی جائے گی ۔