300یونٹ تک بجلی استعمال کرنے والوں کیلئے فیول ایڈ جسٹمنٹ غتم کرنے کا نو ٹیفیکشن جاری 


اسلام آباد(نامہ نگار) فیول چارج ایڈجسٹمنٹ سے متعلق وزیراعظم شہباز شریف کے حکم پر عملدرآمد کا آغاز ہوگیا ہے۔ اس ضمن میں منسٹری آف انرجی پاور ڈویژن کی جانب سے نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا گیا ہے۔ نوٹیفکیشن کے تحت 300 اور اس سے کم یونٹ استعمال کرنے والے صارفین سے بجلی کے بلوں میں ایندھن کی قیمت وصول نہیں کی جائے گی۔ وزیراعظم کی ہدایت پر نئے بلوں کی ادائیگی کا سلسلہ شروع کر دیا گیا ہے۔ بل ادائیگی کی آخری تاریخ میں توسیع بھی کر دی گئی ہے۔ نوٹیفیکشن کے مطابق جو شہری بل ادا کر چکے ہیں، آئندہ ماہ کے بلوں سے مطلوبہ رقم کم کر دی جائے گی۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...