انگلش  بسکٹ کی جانب سے سیلاب متاثرین کیلئے 20ملین نقد عطیہ کا اعلان


اسلام آباد(نامہ نگار/خبرنگار خصوصی)انگلش  بسکٹ مینوفیکچررز نے، سیلاب کی تباہ کاریوں کے فوری رد عمل کے طور پر 100ملین روپے مالیت کے بسکٹس اور 20ملین روپے نقد عطیہ کا اعلان کیا ہے۔ اس تباہ کن سیلاب کے نتیجے میں اب تک 1100سے زائد افراد اپنی زندگی سے ہاتھ دھو بیٹھے ہیں اور لاکھو ں بے گھر ہو گئے ہیں۔عطیہ کیے گئے 20 ملین روپے پناہ گاہوں کی تعمیر، راشن کی فراہمی اور طبی کیمپوں کے قیام اور دیگر لازمی ضرورتیں پورا کرنے لیے استعمال کیے جائیں گے جبکہ 100ملین روپے سے زائد مالیت کے بسکٹس خوراک کی کمی کے بحران سے نمٹنے کے لیے تقسیم کیے جائیں گے۔ انگلش  بسکٹ سرگرمی سے صورت حال کا جائزہ لے رہا ہے اور آئندہ دنوں میں مزید عطیات کا اعلان کرے گا۔انگلش  بسکٹ مینوفیکچررز کی اپنی ٹیمیں میدان میں ہیں اور سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں بسکٹس اورضرورت کی دیگر لازمی اشیا تقسیم کر رہی ہیں اوراِس مقصد کے لیے رضاکارانہ طور پر اپنا وقت اور فنڈز استعمال کر رہی ہیں۔انگلش  بسکٹ کے ملازمین نے بھی اپنی تنخواہوں کاایک بڑا حصہ فنڈ میں دینے کا عہد کیا ہے اور انگلش  بسکٹ بھی ملازمین کی جانب سے دئیے گئے ہر عطیہ کے برابر عطیہ دے گا۔اس کے علاوہ، انگلش  بسکٹ سیلاب سے تباہ حال علاقوں میں ریلیف کا کام کرنے والی متعدد غیر سرکاری تنظیموں کے ساتھ بھی مل کر کام کررہا ہے۔قوم کی بہبود کے بارے میں اپنے عزم کا اظہار کرتے ہوئے انگلش  بسکٹ مینوفیکچررز کی چیف ایگزیکٹو آفیسر اور منیجنگ ڈائریکٹر، ڈاکٹر زیلف منیر نے کہا: جو لوگ سیلاب سے اپنی جانیں گنوا بیٹھے ہیں، بے گھر ہو گئے اور ان کا روزگار بھی ختم ہو گیا ہے، ہماری فکر اور دعائیں انکے ساتھ ہیں۔ اس وقت ہم  عطیات کی صورت میں نقدرقم اور اشیا کی صورت میں خوراک اور ضرورت کی دیگر لازمی اشیا کی فراہمی کے لیے کام کر رہے ہیں۔ یہ ایسا سانحہ ہے جس کا تصور بھی نہیں کیا جا سکتا اور انگلش  بسکٹ مینوفیکچررز ہر وہ کام کر رہا ہے جو وہ کر سکتا ہے۔ ہم دیگراداروں پر بھی زور دیں گے کہ وہ بھی سامنے آئیں اور اپنا کردار ادا کریں۔ہر قومی بحران اتحاد اور مشترکہ کوششوں کا تقاضا کرتا ہے تاکہ متاثرہ افراد کی بحالی میں مدد کی جا سکے۔ انگلش  بسکٹ مینوفیکچررز کمیونٹیز کی غذائی ضرورتوں کو پورا کرنے کے لیے اپنے عزم کو بہت اہمیت دیتا ہے۔

ای پیپر دی نیشن