سابق امریکی صدر بارک اوباما نے نوبل انعام کے بعد ایمی ایوارڈ بھی جیت لیا


واشنگٹن (آئی این پی ) سابق امریکی صدر باراک اوباما   امن  کا  نوبل ایوارڈ  جیتنے کے بعد  ایمی ایوارڈ جیتنے والوں کی فہرست میں بھی شامل ہو گئے ہیں جو عموما آرٹ اور فلموں کی دنیا سے وابستہ افراد کو دیا جاتا ہے۔ غیر ملکی  میڈیا کے مطابق ہالی وڈ میں قدم رکھنے والے باراک اوباما کو نیٹ فلیکس کی ایک دستاویزی فلم پر ایمی ایوارڈ دیا گیا ہے۔باراک اوباما نے نیٹ فلیکس پر ہمارے عظیم نیشنل پارکس کے نام سے نشر ہونے والی دستاویزی فلم پر ایوارڈ جیتا ہے۔ یہ دستاویزی فلم امریکہ میں واقع نیشنل پارکس پر بنی ہوئی ہے جن کی اہمیت اور تفصیلات سے باراک اوباما سامعین کو انتہائی مفصل انداز میں آگاہ کرتے ہیں۔دو مرتبہ صدر رہنے والے باراک اوباما کو اس سے پہلے گرامی ایوارڈ سے نوازا گیا تھا جو دراصل میوزک انڈسٹری سے وابستہ افراد کو بہترین کارکردگی پر دیا جاتا ہے۔باراک اوباما سے پہلے سابق امریکی صدر آئزن ہاور کو سنہ 1956 میں ایمی سے نوازا گیا تھا تاہم یہ اعزازی ایوارڈ تھا۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...