پٹرولنگ پولیس موبائل ایجوکیشن یونٹ نے,اگست کی پرفارمنس رپورٹ جاری کردی


ملتان، وہا ڑی (نمائندہ خصوصی، نامہ نگار) ایس پی پٹرولنگ ہمانصیب کی ہدایت پر موبائل ایجوکیشن یونٹ نے گذشتہ ماہ(,اگست) کی پرفارمنس رپورٹ جاری کردی جس میں موبائل ایجوکیشن یونٹ ٹیم انچاج اسسٹنٹ سب انسپکٹر جاویداقبال عاربی نیآگاہی مہم کے دوران10تعلیمی ادارے20 پبلک پلیسیز19ٹیکسی رکشہ بس اورٹرک اسٹینڈز 23 کمرشل مارکیٹ 05مختلف دیہات 10ہسپتال اور دہی مرکز صحت 10پٹرول پمپس اور05 بینکوں کا دورہ کیا۔اس کے ساتھ ساتھ ملتان ریجن کی مختلف شاہراہوں پر100سست رفتار گاڑیوں ،ٹرالواور ٹرکٹیر ٹرلی،رکشہ جات،پرریفلیکٹرز سٹیکرز لگائیگئیاس دوران200افراد میں روڈ سیفٹی ٹریفک قوانین کرونا وائرس ,گرین ہائی ویز,ڈینگی,گڈ ٹچ،بیڈٹچ اور ون ویلنگ کے نقصانات اورکم عمرڈرائیورز کے موضوعات پر آگاہی پمفلٹس بھی تقسیم کئے گئے۔پٹرولنگ پولیس کی ہیلپ لائن 1124کی ترویج کے لیے کبیل آپریٹرز کے ذریعے شعور بھی اجاگر کیا گیا۔

ای پیپر دی نیشن