خانیوال(نمائندہ خصوصی)صدرٹیوٹا سٹاف یونین ملک مختاراعوان کی کال پر گورنمنٹ ٹیکنیکل ٹریننگ انسٹیٹیوٹ خانیوال کے ٹیوٹا ملازمین کی جانب سے 25فیصد سال2021اور 15فیصد سال 2022کے ڈسپیرٹی الاؤنس نہ ملنے پراحتجاجی دھرناوقلم چھوڑ ہڑتال کا سلسلہ جاری ہے اس سلسلہ میں جنرل سیکرٹری ٹیوٹا سٹاف یونین اجمل خان نیازی کی قیادت میں تیرویں روزاحتجاجی جلسے کا انعقاد ہوا ۔ سٹیج سیکرٹری کے فرائض ارشادچوہان نے انجام دئیے۔ احتجاجی جلسے میں پنجاب ٹیچرزیونین کے عہدیدران نائب صدرپنجاب و ضلعی صدرپنجاب ٹیچرزیونین عبدالطارق خان نیازی‘ قاضی مقبول احمدچیئرمین اتحادِاساتذہ خانیوال‘ملک انواراسلم اورضلعی آڈیٹرپی ٹی یوچوہدری انوربلال کی شرکت سمیت سیاسی وسماجی شخصیت شیخ زاہدمحموداورٹیوٹاملازمین کی کثیرتعداد موجود تھی ۔ ا حتجا ی جلسہ سے عبدالطارق نیازی نے مطالبات کی منظوری تک شانہ بشانہ کھڑے رہنے ٹیوٹا سٹاف یونین پنجاب کے ساتھ فرنٹ لائن پر موجود ہونے کا اعلان کیا۔انہوں نے پنجاب ٹیچرزیونین فورم سے وزیر اعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الٰہی سے ٹیوٹا ملازمین کے جائز مطالبات کی فوری منظوری کا مطالبہ کرتے ہوئے کہاکہ استادعلم کا سرچشمہ ہوتا ہے ڈسپیرٹی الاؤنس فی الفور دیا جائے بصورت دیگراحتجاج کا دائرہ کاروسیع کیا جائیگا۔قاضی مقبول احمد‘ ملک انوار اسلم اور چوہدری انور بلال ، اجمل خان نیازی‘عمران شاہین ،شیخ زاہد محمودنیبھی خطاب کیا۔بعدازاں احتجاجی جلسے کے شرکاء نے احتجاجی ریلی نکالی‘اساتذہ نے کتبے اور بینرزاٹھا رکھے تھے ۔
ڈسپیرٹی الاؤنس نہ ملنے پراحتجاجی دھرناوقلم چھوڑ ہڑتال جاری
Sep 05, 2022