سودی  نظام کے خاتمے کے فیصلہ پر عمل درآمد نہ کرنے پراحتجاجی مظاہرہ 

Sep 05, 2022


میلسی(نمائندہ نوائے وقت،نامہ نگار،تحصیل رپورٹر)تنظیم اسلامی پاکستان کے امیر شجاع الدین شیخ کی ہدایت پر تنظیم اسلامی حلقہ وہاڑی کے زیر اہتمام ضلعی امیر وہاڑی محمد شاہد اور ڈاکٹر مظہر الاسلام کی زیر قیادت ریلوے پھاٹک میلسی پر وفاقی شرعی عدالت کے سودی مالیاتی نظام کے خاتمے کے فیصلہ پر عمل درآمد نہ کرنے پر پرامن مظاہرہ کیا، مقررین نے مطالبہ کیا کہ حکومت وفاقی شرعی عدالت کے فیصلہ پر فوری عمل درآمد کرے، اسلامی مالیاتی نظام رائج کیا جائے اور سٹیٹ بینک سمیت جن بینکوں نے اس فیصلہ کے خلاف اپیلیں کی ہیں وہ اپیلیں فورا واپس لی جائیں اور پاکستان کے مالیاتی نظام کو اسلام کے زریں اصولوں کے مطابق کیا جائے اور عوام سے اپیل کی گئی کہ اگر متعلقہ بینک اپیلیں واپس نہیں لیتے تو ان کا بائیکاٹ کیا جائے، مظاہرہ میں حکیم عبدالغفار، محمد رمضان، ملک محمد شاہد، حافظ ریاض احمد، محمد صدیق مغل، ملک  امیر بخش سمیت تنظیم کے درجنوں افراد نے شرکت کی بعدازاں سود کے خلاف عوامی شعور کو بیدار کرنے کے لئے واک کی گئی۔

مزیدخبریں