ملتان وہاڑی روڈ کی تعمیر شروع نہ ہوسکی، گڑھوں میں تبدیل


ٹبہ سلطان پور(نمائندہ نوائے وقت ) ٹبہ سلطان پور ملتان وہاڑی روڈ کی تعمیر شروع نہ ہونے کے باعث مسافر اور ٹرانسپورٹرز مایوسی کاشکار خستہ حال روڈ بڑے گڑھوں میں تبدیل ہونے سے حادثات روز کامعمول بن گئے سابق وزیراعظم عمران خان نے دوسال قبل ملتان دورہ کے دوران ملتان وہاڑی ون وے روڈ کی تعمیر شروع کروانے کے لیے سنگ بنیاد رکھا تھا جس کے بعد آج تک تعمیر کا کام شروع نہ ہوسکا ہے، شہری مایوسی کاشکار ہوچکے روڈ کی حالت بارشوں کے بعد انتہائی خستہ حال ہوچکی ،سابق وزیراعلی عثمان بزدار نے بھی کئی مرتبہ فنڈز منظور کرکے روڈ کی تعمیر فوری شروع کروانے کے اعلانات کییجو ابھی تک تمام اعلانات صرف ہوا ہی ثابت ہوئے ہیں علاقہ مکینوں اور ٹرانسپورٹروں زاہد اقبال کمبوہ ایڈوکیٹ، سیٹھ قمر حسین ، سعید کمبوہ نمبردار، مہر محمد رمضان ، سید الطاف حسین ہاشمی، ملک افتخار رسول آہیر ، ایوب ککے زئی ، جاوید خان سندھڑ سمیت دیگر نے احتجاج کرتے ہوئے وزیراعلی پنجاب چوہدری پرویز الہی اور وزیراعظم شہباز شریف سے فوری طور پر نوٹس لیتے ہوئے  تعمیر کا کام فوری طور پر شروع کروانے کا مطالبہ کیا ہے۔

ای پیپر دی نیشن