فروغ تعلیم میں لٹریسی ڈیپارٹمنٹ کا کردار نہایت اہمیت کا حامل: احمد فراز

Sep 05, 2022


نورشاہ گیلانی(نامہ نگار) فروغ تعلیم میں لٹریسی ڈیپارٹمنٹ کا کردار نہایت اہمیت کا حامل ہے۔ غیر رسمی بنیادی تعلیم کے لیی لیٹریسی ڈیپارٹمنٹ میں خدمات سرانجام دینے والے اساتذہ کی کاوشیں قابل دید ہیں۔ ان خیالات کا اظہار ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل ملک احمد فراز عوان نے ضلع کونسل ہال میں خواندگی کے عالمی دن کے حوالے سے محکمہ لٹریسی لودھراں کے زیر انتظام منعقدہ سمینار میں بحیثیت مہمان خصوصی خطاب کرتے ہوئے کیا۔ ڈی ای او لٹریسی شازیہ نورین ,سی ای او ایجوکیشن میاں عبدالرزاق  ودیگر نے بھی اظہارِ خیال کیا۔ تقریب کے اختتام پر نان فارمل بیسک ایجوکیشن سکول کی بہترین کارکردگی کی حامل اساتذہ عابدہ مشتاق،تسلیم اختر،سماجی تنظیموں کے نمائندگان’’فرینڈز آف لیٹریسی‘‘ اے ڈی انجم،جیکب آفتاب ودیگر میں شیلڈزوتعریفی اسناد بھی تقسیم کی گئیں۔ تقریب میں اے ڈی سی (ریونیو) عزوبہ عظیم، سی ای او ایجوکیشن لودھراں میاں عبدالرزاق، سی ای او ہیلتھ ڈاکٹر شوکت علی اعجاز، ڈسٹرکٹ انفارمیشن آفیسر نعمان مسعود، ڈائریکٹرمحکمہ بہبودِ آبادی مدثر ہاشمی ودیگر نے شرکت کی۔سمینار کے بعد شرکائ￿  نے آگاہی واک میں بھی شرکت کی۔

مزیدخبریں