حکومت پٹرولیم منصوعات قیمتوں میں کمی ،ایک سطح پر منجمد کرے:انجمن آڑھتیاں غلہ منڈی 


فیصل آباد(نمائندہ خصوصی) صدر انجمن آڑھتیاں غلہ منڈی میاں آصف اسلم، جنرل سیکر ٹری رانا ایوب اسلم منج ،سینئر نائب صدر شیخ اعجاز احمد،نائب صدر محمد یاسر رحمانی،سیکر ٹری فنانس محمد یعقوب ملک، جوائنٹ سیکر ٹری رانا کلیم اللہ،سیکر ٹری نشرو اشاعت محمدعادل عمرودیگرنے کہا ہے کہ حکومت پٹرولیم منصوعات کی قیمتوں میں کمی کرکے انہیں ایک سطح پر منجمد کرے، بجلی کے بلز کی ادائیگی کرنا مشکل ہو چکا ہے۔ انہوںنے کہا کہ وزیر اعظم کی جانب سے بجلی کے بلوں کے ذریعے فکسڈ سیلز ٹیکس کی وصولی کو فوری طور پر معطل کر کے ٹیکس وصولی کیلئے نئے لائحہ عمل مرتب کرنے کی ہدایت قابل ستائش ہے۔ ٹیکس وصولی پر کوئی بھی فیصلہ کرتے وقت تاجر نمائندگان کو مشاورت میں شامل کیا جائے۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...