ایکزو نوبل نے واٹر پروفنگ سلوشنز کی ڈیولکس ایکوا شیلڈ رینج متعارف کرا دی


لاہور(کامرس رپورٹر) ایکزو نوبل پاکستان نے اپنی پریمیم واٹر پروفنگ سلوشنز کی ڈیولکس ایکوا شیلڈ رینج کے تحت تین نئی کسٹمر سنٹرک پراڈکٹس متعارف کر وائی ہےں ۔ ان میں متعدد سطحوں کیلئے ڈیولکس ایکوا شیلڈپری ٹریٹمنٹ کوٹ ڈیولکس ایکوا شیلڈ انٹریئر بیس کوٹ اور ڈیولکس ایکوا شیلڈ انٹریئر روف کوٹ شامل ہیں،آگرچہ موسم کو کنٹرول کرنا ممکن نہیں ہے پراب صارفین موثر طریقے سے اپنا انتظام کر سکتے ہیں کہ موسم کس طرح ان کے گھروں کو کیسے متاثر کرتا ہے ۔ اےکزونوبل مےں ہم جانتے ہیں کہ ہر سطح منفرد ہے اور اس طرح اس کے واٹر پروفنگ سلوشنز بھی ہیں۔ چیف ایگزیکٹو آفیسرایکزو نوبل پاکستان لمیٹڈ مبشر عمرکا کہنا ہے کہ واٹر پروفنگ سے متعلق کسی بھی قسم کی پریشانی ےا صطح خواہ کچھ بھی ہو، صارفین اب اس بات کا یقین کر سکتے ہیں کہ تمام نئی ڈ یولکس ایکوا شیلڈرینج کے ساتھ، ان کے گھر پانی کے نقصان سے محفوظ رہیں گے۔ زیادہ دیر تک نئے کی طرح اچھے لگیں گے اور ان کے خاندان ایک صحت مند ماحول میں پروان چڑھیں گے۔ نم دیواروں پر پھپھوندی اور کائی(طحالب) کی نشوونما کی وجہ سے چاکنگ، دکھائی دینے والی دراڑیں، بار بار آنے والے سیاہ دھبے اور بدبو سب سے زیادہ عام مسائل ہیں جو دیواروں پر گیلے پن اور رساﺅ کی وجہ سے پیدا ہوتے ہیں۔ اگر اس کا بر وقت علاج نہ کیا جائے تو پانی کے نقصان سے نہ صرف گھروں کی ساختی سا لمیت متاثر ہوتی ہے بلکہ ان میں رہنے والے خاندانوں کی صحت بھی متاثر ہوتی ہے۔ یہ وہ جگہ ہے جہاں ڈیولکس Duluxکی حتمی آبی دفاعی رینج پاکستان میں مکان مالکان کے ذ ہنی سکون کو اگلے درجے تک پہنچاتی ہے۔جدید واٹر پروفنگ سلوشنز کی متحرک ڈیولکس ایکو اشیلڈرینج صارفین کو چارپےش کشوں کے ساتھ اپنے گھروں کو پانی کے نقصان سے محفوظ رکھنے اور بچانے میں مدد کرتی ہے۔نئی اور پرانی، بیرونی اور اندرونی سطحوں کیلئے موزوں نیا ڈیولکس ایکو اشیلڈ پری ٹریٹمنٹ کوٹ صارفین کے نمی کی وجہ سے دیواروں پرکائی اور پھپھوندی کے پھیلنے سے متعلق خدشات کو دور کرتا ہے۔ منفرد اینٹی مائکروبیل پیک کے ساتھ اس کی منفرد FungiCleanٹیکنالوجی فنگل اور الگل کے حملوں کو کم اور بڑھنے سے روکتی ہے، اس طرح ٹاپ کوٹ کی کارکردگی میں اضافہ ہوتا ہے۔نیو ڈیولکس ایکواشیلڈ انٹیرئیر واٹر پروف بیس کوٹ اندرونی دیواروں کے رساﺅ، نمی اور گےلے پن کے خلاف حتمی تحفظ فراہم کرتاہے۔ 

ای پیپر دی نیشن