اسلام آ باد (آئی ا ین پی )وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال نے کہا ہے کہ عمران خان قوم کو تقسیم کرنے اور اپنی سیاست چمکانے میں لگا ہوا ہے، اس کیلئے افسوس کا لفظ بھی نہایت نرم لگتا ہے۔ اتوار کو سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ایک بیان میں احسن اقبال نے کہا کہ پوری قوم سیلاب کی ناگہانی آفت سے نپٹنے میں لگی ہوئی ہے اور اس مصیبت کی گھڑی میں عمران خان اناپرست قوم کو تقسیم کرنے اور اپنی سیاست چمکانے میں لگا ہوا ہے۔ انہوں نے کہا افسوس کا لفظ بھی اس کیلئے نہایت نرم لگتا ہے،کوئی شخص خودپرستی میں اسقدر اندھا ہو سکتا ہے سوچا بھی نہیں جا سکتا۔
احسن اقبال