لندن (نیٹ نیوز) برطانیہ میں پکوڑے کے کھانے کے شوقین والدین نے اپنے نومولود کا نام ہی پکوڑا رکھ دیا۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق برطانیہ کے ریسٹورینٹ ” دی کیپٹن ٹیبل“ میں چائے کے ساتھ پکوڑے پیش کیے جاتے ہیں۔ یہ ریسٹورینٹ پاکستانی اور بھارتی شہریوں میں تو کافی مقبول ہے ہی لیکن مقامی شہری بھی پکوڑے کھانے کے لیے یہاں کا رخ کرتے ہیں۔ اس ریسٹورینٹ میں باقاعدگی سے چائے پکوڑا کھانے کے لیے آنے والے ایک برطانوی جوڑے کے یہاں بچے کی ولادت ہوئی جس پر پکوڑے کے ان دیوانوں نے اپنے نومولود کا نام ہی پکوڑا رکھ دیا۔
پکوڑا
پکوڑے کھانے کے شوقین برطانوی جوڑے نے بچے کا نام پکوڑا رکھ دیا
Sep 05, 2022