لاہور(سپورٹس ڈیسک )بھارتی کرکٹ بورڈ کے صدر سارو گنگولی کی آن لائن غلطی سے ای کامرس پلیٹ فارم کی اشتہاری مہم کو دھچکا لگ گیا۔فیس بک پر گنگولی نے برانڈ کی تشہیر کرتے ہوئے کہا کہ ’اس کیلئے عکسبندی کرنا میرے لیے بڑا دلچسپ تھا، میرا نیا بلاک بسٹر جلد آرہا ہے۔یہاں بات ختم ہوجانی چاہیے تھی لیکن گنگولی نے میشو نامی برانڈ کی ہدایت بھی ہو بہو فیس بک پوسٹ میں لکھ دی۔برانڈ کی طرف سے ہدایت کی گئی تھی کہ یکم ستمبر کی پوسٹ میں برانڈ کا نام کہیں نہیں آنا چاہیے۔سارو گنگولی نے یہی جملہ لکھ ڈالا جسے بعد ازاں ڈیلیٹ کرکے تبدیل کیا گیا لیکن برانڈ نے اسے بھی اپنی تشہیر کیلئے استعمال کرلیا۔
برانڈ نے ٹوئٹر اکاو¿نٹ سے پوسٹ کرتے ہوئے گنگولی کی فیس بک پوسٹ کا سکرین شاٹ شیئر کیا اور کہا کہ دادا مارتے ہیں تو چھکا لگتا ہے، دادا سے چوک ہوجائے تو بھی چھکا ہی ہوتا ہے۔
گنگولی کی غلطی سے ای کامرس پلیٹ فارم کی تشہیری مہم کو دھچکا
Sep 05, 2022