ملک بھر میں کرونا 19 ہزار ٹیسٹ کئے گئے، 228 نئے کیسز رپورٹ، کرونا مثبت کیسز کی شرح 1.20 فیصد ریکارڈ کی گئی: حکام این آئی ایچ 


اسلام آباد(آئی ا ین پی ) کرونا کی چھٹی لہر کے وار جاری ، ملک بھر میں موذی وائرس سے مزید 3 مریض جاں بحق ہو گئے ہیں۔ قومی ادارہ صحت(این آئی ایچ)کے مطابق ملک بھر میں 4 گھنٹے کے دوران 19 ہزار 041 ٹیسٹ کئے گئے جس میں 228 نئے مریض سامنے آئے ہیں۔ این آئی ایچ رپورٹ میں کہا گیا کہ موذی وائرس میں مبتلا 114 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے جبکہ ملک بھر میں کرونا مثبت کیسز کی شرح 1.20 فیصد ریکارڈ کی گئی ہے۔
کرونا 

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...