اسلام آباد میں ایک روز میں ڈینگی کے 22 کیسز رپورٹ 


اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں ڈینگی کیسز میں نمایاں اضافہ ہوگیا، رواں سیزن میں اسلامآباد میں 214 ڈینگی کیسز سامنے آچکے ہیں۔تفصیلات کے مطابق اسلام آباد میں ڈینگی کیسز میں نمایاں اضافہ ہونے لگا، گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران 22 ڈینگی کیسز رپورٹ ہوئے۔ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر اسلام آباد کا کہنا ہے کہ 17 ڈینگی کیسز دیہی اور 5 شہری علاقوں سے رپورٹ ہوئے۔ڈی ایچ او کا کہنا ہے کہ رواں سیزن میں اسلام آباد میں 214 ڈینگی کیسز سامنے آچکے ہیں، دیہی علاقوں سے 163 اور شہری علاقوں سے 51 ڈینگی کیسز سامنے آئے۔رواں سیزن میں اب تک ڈینگی سے ایک مریض انتقال کر چکا ہے۔
ڈینگی

ای پیپر دی نیشن