بورے والا: بدکرداری کے شبہ پر ماموں نے بھانجی قتل کر دی


بورے والا(نمائندہ نوائے وقت) نواحی گاﺅں 46کے بی میں بد کرداری کے شبہ میں مسلح شخص نے اپنی حقیقی بھانجی کو قتل کر دیا۔ تفصیل کے مطابق نواحی گاﺅں 46کے بی میں بدکرداری کے شبہ میں مسلح شخص نے اپنی حقیقی بھانجی کی جان لے لی۔ ملزم قربان کو شبہ تھا کہ اس کی بھانجی اپنی مرضی سے شادی کر نا چاہتی ہے، اسی رنج میں قربان نے رات گئے بختاور بی بی پر فائرنگ کر کے اسے قتل کر دیا اور فرار ہو گیا۔ پولیس مقتولہ کی والدہ کی مدعیت میں اندراج مقدمہ کے بعد مصروف کارروائی ہے۔
بھانجی قتل کردی

ای پیپر دی نیشن