اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) خیبر پی کے حکومت کے ترجمان شوکت یوسفزئی وفاقی حکومت پر برس پڑے اور کہا کہ 2010ءکے سیلاب کے مقابلے میں انفراسٹرکچر زیادہ متاثر ہوا۔ وفاق سے توقعات کے مطابق امداد نہیں ملی۔ اسلام آباد میں پریس کانفرنس میں ترجمان خیبر پی کے حکومت کا کہنا تھا سیلاب سے اب تک 289 افراد جاں بحق، 6 لاکھ 75 ہزار سے زائد لوگ بے گھر اور 87 ہزار مکانات تباہ ہوئے۔ انہوں نے کہا کہ خیبر پی کے میں سیلاب سے بڑی تباہی ہوئی۔ 102 ارب روپے کا نقصان ہوا، وفاق اور وزیر اعظم صرف اعلانات تک محدود ہیں، کوئی مدد کو نہیں آیا، وزیر اعظم یا وفاقی حکومت نے ابھی تک کسی قسم کا کوئی رابطہ نہیں کیا۔ شہباز شریف نے میڈیا پر 10 ارب کا اعلان کیا مگر کسی قسم کی امدادی سرگرمیوں میں تعاون نظر نہیں آیا۔
شوکت یوسفزئی
وفاق سے توقع کے مطابق امداد نہیں ملی، وزیر اعظم اعلانات محدود، شوکت یوسفزئی
Sep 05, 2022