نئی دہلی (اے پی پی) بھارت میں کانگریس کے رہنما راہول گاندھی نے کہا ہے کہ جب سے بی جے پی اقتدار میں آئی ہے ملک میں نفرت اور اشتعال انگیزی بڑھتی ہی جا رہی ہے۔ کشمیر میڈیا سروس کے مطابق نئی دہلی کانگریس کی ریلی سے خطاب کرتے ہوئے راہول گاندھی نے کہا کہ بی جے پی اور آر ایس ایس کے رہنما ملک کو تقسیم کر رہے ہیں اور جان بوجھ کر خوف پیدا کر رہے ہیں۔ لوگوں کو ڈراتے ہیں اور نفرت پیدا کرتے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ جس کو ڈر ہوتا ہے، اس کے اندر نفرت پیدا ہوتی ہے اور بھارت میں ڈر بڑھتا جا رہا ہے۔ مہنگائی، بے روزگاری اور مستقبل کا خوف بڑھتا جا رہا ہے۔ انہوں نے کہاکہ مودی حکومت کے دوران صرف دو صنعت کاروں کو فائدہ ہوا ہے۔ گزشتہ8 سال میں اور کسی کا فائدہ نہیں ہوا۔
راہول گاندھی