سیلاب سے ریلوے 7ہزار کلومیٹرٹریک تاحال پانی میں ڈوباہے 


اسلام آباد(محمدصلاح الدین خان )سیلاب کے پانی نے جہاں ملک کی کی ہر چیز کو تباہ کےا ہے وہاں پاکستان ریلوے کی پٹرےاں بھی متاثر ہوئی ہیں جس کے باعث بعض علاقوں میں ریلوے سروس روک دی گئی ہے ، پاکستان ریلوے کے 11881 کلومیٹر ٹریک میں سے تقریبا7ہزار کلومیٹر پانی میں ڈوب گےا ہے ریلوے کی 5مین لائین اور 21برانچ لائین ہیںجو جذوی طور پر متاثر ہوئی اور ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہیں جس کی وجہ سے ٹرین آپریشن متاثر ہورہا ہے سیلاب متاثرین کے لیے امدادی سرگرمیوں میں مشکلات پیش آرہی ہیں جبکہ پاکستان، ایران، ترکی مال بردار ٹرین سروس بند کردی گئی ہے۔سندھ ، بلوچستان ، کے پی کے ، پنجاب کے درمےان چلنے والی 5MLمین لائنیں ہیں ان میں کراچی سے پشاور، کوٹری سے اٹک، روھڑی سے چمن، کوئٹہ سے تافتان،ٹیکسلا سے خنجراب شامل ہیں ،جبکہ 21برانچ لائینوں میں حیدر آباد سے بدین، حیدر آباد سے کھوکرا پار، بہاول پور سے فورٹ عباس، لودھراں سے خانیول، لودھراں سے راولپنڈی، نوشہرہ سے درگئی، بنوں سے ٹانک، ملک وال سے خوشاب، شادرہ باغ سے سانگلہ ہل وغیرہ متاثر ہیں ۔ انڈسٹریل لائن روہڑی سے چمن لائن، کوئٹہ سے تافتان لائین ، کراچی سے پشاور لائین بری طرح متاثر ہیں پانی کی وجہ سے کئی مقامات سے پٹری بہہ گئی، پٹری اور پل ٹوٹ گئے ، ریلوے بحالی کا کام تیزی سے جاری ہے ، سبی کوئٹہ سیکشن کو جلد نیشنل ٹرین ٹریک تک بحال کردےا جائے گا،پاکستان ریلوے جنگی بنےادوں پر چوبیس گھنٹے بحالی کا کام کررہی ہے،اس وقت روہڑی - ٹنڈو آدم سیکشن پر کئی مقامات پر پانی کھڑا ہے جس کی وجہ سے مسافر ٹرینوں کے آپریشن کو بحال کرنے میں مزید تین سے چار دن لگ سکتے ہیں۔ یہ بحالی مرحلہ وار ہو گی۔ البتہ کنٹرولڈ سپیڈ پر مذکورہ ٹریک پر فریٹ آپریشن بحال کر دیا گیا ہے۔
سروس بند

ای پیپر دی نیشن