لاہور (خصوصی نامہ نگار) امیر تحریک لبیک پاکستان حافظ سعد حسین رضوی نے اپنا آفیشل ٹوئٹر اکاﺅنٹ بنا لیا ہے۔ تحریک لبیک کے ذرائع کا کہنا ہے کہ سوشل میڈیا کے پلیٹ فارم ٹوئٹر پر امیر تحریک لبیک پاکستان حافظ سعد حسین رضوی کا کوئی اکاﺅنٹ نہ تھا مگر ان کے ناموں سے منسوب مختلف اکاﺅنٹ ٹوئٹر پر بنے ہوئے ہیں، ان کا حافظ سعد حسین رضوی سے کوئی تعلق نہ ہے لیکن اب حافظ سعد حسین رضوی نے اپنا ٹوئٹر اکاﺅنٹ ”رئیل ایس ایچ آر 9263 حافظ سعد حسین رضوی “بنایا اور دو دن کے اندر ان کے فالوورزکی تعداد 19ہزار چار سو سے زائد ہو گئی ہے۔
سعد رضوی/ ٹوئٹر
سعد رضوی نے ٹوئٹر اکا¶نٹ بنا لیا‘ 2 دن میں 19 ہزار فالوورز
Sep 05, 2022