ساہیوال میں مبینہ پولیس مقابلہ‘ 2 ڈاکو مارگئے‘ ایک فرار

Sep 05, 2022


ساہیوال (نامہ نگار+ نمائندہ نوائے وقت) تھانہ غلہ منڈی کی حدود میں مبینہ پولیس مقابلے میں 2 ڈاکو مارے گئے، ایک فرار ہونے میں کامیاب ہو گیا۔ پولیس کے مطابق ایس ایچ او تھانہ غلہ منڈی معمول کی گشت پر تھے کہ وائرلیس پر واردات اور ناکہ بندی کی اطلاع ملی اور کامسیٹس یونیورسٹی کے قریب 3 نامعلوم مشکوک نوجوان پولیس گاڑی دیکھ کر کچی سڑک پر موٹرسائیکل پھینک کر فرار ہو گئے اور جھاڑیوں میں چھپ کر پولیس پارٹی پر فائرنگ کی۔ پولیس نے بھی جوابی فائرنگ کی۔ فائرنگ رکنے پر سرچ لائٹ کے ذریعے چیکنگ کی گئی تو2 ڈاکوﺅںکی لاشیں ملیں جبکہ تیسرا فرار ہوگیا۔ مرنے والوں کی آفاق اور صغیر ساکنان سکھیرا ٹاﺅن کے ناموں سے شناخت ہوئی جو ریکارڈ یافتہ ہیں۔ پولیس کے مطابق دونوں ڈاکو 29جولائی 2022ءکو دبئی گارڈن میں احسان رحمانی کے ڈکیتی قتل میں ملوث تھے جس کی مدعی نے شناخت کی ہے۔ 
ڈاکو مارے گئے

مزیدخبریں