مالاکنڈ سیلاب متاثرین حکومتی امداد سے مایوس‘ شکایتوں کے انبار


سوات (نوائے وقت رپورٹ) سوات سمیت مالا کنڈ ڈویژن کے عوام سیلاب کی تباہ کاریوں کے بعد حکومتی اقدامات سے مایوس نظر آتے ہیں۔ مالا کنڈ ڈویژن کے سیلاب متاثرین نے شکایتوں کے انبار لگا دئیے ہیں جبکہ کالام، کمراٹ اور اتروڑ کے سیلاب متاثرین نے جلد سے جلد سڑکیں بنانے کا مطالبہ کیا ہے۔ دوسری جانب کمشنر مالاکنڈ ڈویژن شوکت یوسفزئی کا کہنا ہے کہ پوری ڈویژن میں ریلیف آپریشنز جاری ہیں، کالام، بحرین اور کمراٹ سے 2000 سے زیادہ سیاحوں کو ریسکیو کیا جا چکا ہے اور متاثرہ علاقوں میں راشن بھی پہنچا رہے ہیں۔
مالاکنڈ متاثرین

ای پیپر دی نیشن