کراچی (نوائے وقت رپورٹ) کراچی کے علاقے اورنگی ٹاو¿ن میں دو بہنوں نے گھریلو تنازع پر پانی کے ٹینک میں کود کر مبینہ طور پر خودکشی کر لی۔ ریسکیو ذرائع کے مطابق فقیرکالونی میں پانی کے ٹینک سے دو بہنوں کی نعشیں ملی ہیں اور اہلخانہ کا کہنا ہے کہ دونوں بہنوں نے ٹینک میں کود کر خودکشی کی۔ پولیس کا کہنا ہے کہ اہلخانہ گھریلو تنازع پر خودکشی کا معاملہ بتا رہے ہیں اور دو بہنوں کی موت کی مختلف پہلوو¿ں سے تفتیش کی جا رہی ہے۔
بہنیں، خودکشی
کراچی‘ گھریلو تنازعہ پر 2 بہنوں کی پانی کے ٹینک میں کود کر خودکشی
Sep 05, 2022