اولیا کی تعلیمات کی بدولت انتہا پسندی کو ختم کیا جاسکتاہے:شاہ محمود 


ملتان(نمائندہ نوائے وقت) سابق وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے کہا ہے اولیاءاللہ کے آستانوں سے محبت‘ اخوت‘ انسانیت‘ رواداری کا درس ملتا ہے۔اولیاء اللہ کے آستانے رشد و ہدایت اور امن وسلامتی کے مراکز ہیں۔اولیاءاللہ کی تعلیمات پرعمل پیرا ہو کر دین و دنیا میں سرخرو ہو سکتے ہیں اور فرقہ واریت و انتہا پسندی کے عوامل کو ختم کیا جاسکتاہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے حضرت بہاو¿ الدین زکریا ملتانی رحمةاللہ علیہ کے 783 ویں عرس مبارک کی سہ روزہ تقریبات کی اختتامی نشست سے صدارتی خطاب کرتے ہوئے کیا۔
شاہ محمود

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...