فیروزوالہ (نامہ نگار) ڈسٹرکٹ ریٹرننگ آفیسر زاہد سبحانی نے پی پی 139 شیخوپورہ کے ضمنی الیکشن کے لیے بنائے گئے 153 میں سے 75 پولنگ سٹیشنوں کو حساس ترین قرار دے دیا ہے۔ باخبر ذرائع نے بتایا ہے کہ اتنی زیادہ تعداد میں پولنگ سٹیشنوں کو انتخابی مہم کے دوران ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کے واقعات اور ایک جلسہ کے انعقاد کے دوران بڑے پیمانے پر ہوائی فائرنگ کئے جانے کی وجہ سے حساس ترین قرار دیا گیا ہے۔ حساس ترین قرار دیئے جانے والے پولنگ سٹیشنوں میں سے زیادہ تر کا تعلق دور افتادہ دیہات اور دریائے راوی سے ملحقہ بستیوں سے ہے۔ ذرائع کے مطابق آبادی ہاو¿سنگ کالونی کے علاوہ محکمہ لائیو سٹاک بلڈنگز ہائی وے ہاو¿سنگ اینڈ فزیکل پلاننگ سوشل سکیورٹی ڈسپنسری دفتر سپریٹنڈنٹ پوسٹ آفس میں بنائے گئے پولنگ سٹیشنوں کو بھی حساس ترین قرار دے دیا گیا ہے۔ ڈسٹرکٹ ریٹرننگ آفیسر نے ضلعی حکام کو ہدایت جاری کی ہے کہ حساس ترین پولنگ سٹیشنوں پر سکیورٹی کے فول پروف انتظامات‘ پر امن رائے دہی کیلئے الیکشن کمشن کے ایس او پیز پر سو فیصد عملدرآمد کو یقینی بنایا جائے۔
پولنگ سٹیشن، حساس ترین
پی پی 139 ضمنی الیکشن‘ 153 میں سے 75 پولنگ سٹیشن حساس ترین قرار
Sep 05, 2022