لودھراں (خبر نگار نمائندہ نوائے وقت، ڈسٹرکٹ رپورٹر) معروف صنعتکار، سیاسی شخصیت جہانگیر ترین نے ملک بھر میں سیلاب متاثرین کے لیے مزید 10 کروڑ کی امداد کا اعلان کردیا۔ جہانگیر خان ترین کی جانب سے ملک بھر کے سیلاب متاثرین کے لیے بھجوائے جانے والے امدادی سامان میں ، راشن ، خیمے، ترپالیں ، مچھر دانیاں، خواتین کے حفظان صحت کا سامان اور کیش امداد شامل ہے۔