محکمہ زراعت پنجاب شعبہ توسیع کے فیلڈ افسران میں نئی گاڑیوں تقسیم 


راولپنڈی (سٹاف رپورٹر) محکمہ زراعت پنجاب کے شعبہ توسیع کے فیلڈ افسران میں نئی گاڑیوں کی تقسیم کی تقریب کا انعقاد ہوا۔ ان گاڑیوں کی تقسیم کا مقصدفیلڈ آفسران کی کار کر د گی کو بہتر بنا نا ہے۔ یہ گاڑیاں فیلڈ آفسران کوزراعت توسیع 2.0پروجیکٹ کے تحت دی گئی۔ہیں ان گاڑیوں کے ذریعے زراعت توسیع کے فیلڈ افسران کاشتکاروں تک بر وقت رسائی کرسکیں گے۔ اس کے علا وہ ان گاڑیوں کے ذریعے فصلات پر کیڑوں اور بیماریوں کے حملے کابر وقت تدارک ممکن ہو سکے گا۔ حکومت پنجاب کے اس قدم کی وجہ سے بہتر اور زرعی خود کفالت کے مشن کی تکمیل میں مد د ملے گی۔ تقریب کے دوران مہمان خصوصی محمد عقیل ڈائریکٹر بارانی زرعی تربیتی ادارہ راولپنڈی کا کہنا تھا کہ حکومت پنجاب کی طرف سے نئی گاڑیوں کی تقسیم ایک احسن قدم ہے۔ ان گاڑیوں کی مدد سے فیلڈ آفسران کی کار کر دگی میں بہتری آئے گی اور کاشتکاروں کو جدید زرعی ٹیکنالوجی تک رسائی میں مدد ملے گی۔اب فیلڈ افسران کو چاہئے کہ وہ جدیدزرعی ٹیکنالوجی کو کاشتکاران کی دہلیز تک پہچانے میں کوئی کسر با قی نہ رکھیں۔
اس مو قع پر سعادیہ بانو ڈپٹی ڈائریکٹر زراعت توسیع راولپنڈی ڈویژن راولپنڈی نے بتایا کہ محکمہ زراعت کاشتکاروں کی سہولیات کے لئے ہمہ وقت کو شاں ہے۔اب فیلڈ آفسران کو نئی گاڑیاں دے کر زراعت توسیع کے کام کو مزید بہتر بنایا جا رہا ہے۔ ان کہنا تھا کہ ان گاڑیوں کے ذریعے سے استفادہ کر کے فیلڈ آفسران زرعی پیداوار میں اضافے کا باعث بنیں گے۔اس سے پہلے زراعت توسیع 2.0منصوبے تحت زرعی آفسران میں سائل اینڈ واٹر ٹیسٹنگ کٹس اور پیسٹ سکاٹنگ کٹس تقسیم کی گئی تھیں اور کاشتکاران کو سائل ہیلتھ کارڈبھی فراہم کئے گئے تھے۔ اس موقع پر فیلڈ آفسران کا کہنا تھا کہ حکومت پنجاب کی طرف سے گاڑیوں کی فراہمی سے اپنے کام بہتر طور پر سرانجا دے سکیں گے۔

ای پیپر دی نیشن