جس نے بھٹو کی پھانسی پر مٹھائیاں بانٹیں وہ زرداری خاندان کا پارٹنر بننے کی کوشش کرتا ہے‘ رہنما پی ٹی آئی


لاڑکانہ(بیورورپورٹ) پاکستان تحریک انصاف کے صوبائی صدر اور سابق وفاقی وزیر علی زیدی لاڑکانہ کی تحصیل باقرانی سیلاب متاثرین سے ملاقات کی اور راشن تقسیم کیا۔ پی ٹی آئی سندھ کی جانب سے ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی بھی کروائی، اس موقع پر علی زیدی کا کہنا تھا کہ عمران خان کی خاص ہدایات پر سندھ کے مختلف اضلاع کے دورے کر رہے ہیں، عمران خان کل سکھر آ رہے ہیں سیلاب زدہ علاقوں میں متاثرین تک ہر ممکن امداد کریں گے انکا مزید کہنا تھا کہ سب کچھ ڈوب گیا ہے، لوگ بے گھر ہوئے زمینیں ڈوب گئیں تباہی تو بہت ہے لوگ شاہراو¿ں پر ہیں، سکھر ایجوکیشنل کالج کا حال دیکا لوگوں کو وہاں رکھا نہیں پھینکا گیا ہے حالت دیکھ کر برداشت نہیں ہوا پندرہ سال سے حکومت میں سندھ میں ڈاکو بیٹھے ہوئے ہیں۔ نثار کھوڑو نہیں گھوڑو ہے، یہ بے غیرت لوگ ہیں ان کو بے غیرتی کا تاج پہنانا چاہیے ان میں شرم نہیں ہے جس نے بھٹو کی پھانسی پر مٹھائیاں بانٹیں وہ عمران خان کے درد کی بات کرتا ہے، یہ زرداری کے تلوے چاٹتا ہے اور زرداری خاندان کا پارٹنر بننے کی کوشش کرتا ہے، انسے سے پوچھا جائے کہ بارشوں کے دوران کیا یہ اپنے گاﺅں عاقل ایک بار بھی گیا ہے؟ علی زیدی کا مزید کہنا تھا کہ عمران خان کی وزارت عظمیٰ کی بات ہوتی تو امریکا کے سامنے ڈٹ کر کھڑا نہیں ہوتا عمران خان کو اگر درد نہ ہوتا تو وہ کینسر اسپتال تعلیم گاہیں نہ بناتا عمران خان کو پاکستان اور سندھ کی عوام کا درد ہے وہ ہمیشہ ملکی عوام کے ساتھ کھڑے ہیں ہمیں جتنی اللہ تعالیٰ طاقت دے گا سندھ کے لوگوں کی مدد کریں گے ہم یہ نہیں دیکھیں گے کہ یہ پی ٹی آئی یا پیپلز پارٹی کا ووٹر ہے ہم بلا تفریق مدد کریں گے۔
علی زیدی

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...