اداکار عابد علی کو مداحوں سے بچھڑے 3 برس بیت گئے

پاکستان کے لیجنڈ اداکار و ہدایت کارعابد علی کو مداحوں سے بچھڑے 3 برس بیت گئے۔

عابد علی مارچ 1952 میں کوئٹہ میں پیدا ہوئے اور ابتدائی تعلیم بھی کوئٹہ سے حاصل کی۔اداکار نے ریڈیو پاکستان سے اپنے فنی کیرئیر کا آغاز کیا بعدازاں 1973 میں پاکستان ٹیلی ویژن سے منسلک ہو کر جھوک سیال میں اداکاری کے جوہر دکھائے۔مداحوں کے دلوں پر راج کرنے والے اداکار نے 1993 میں ڈرامہ سیریل دشت سے ہدایت کاری کا آغاز کیا۔انہوں نے 70 سے 90 کی دہائی تک پی ٹی وی کے کئی مقبول ڈراموں میں کام کیا، ان کی فنی خدمات کے پر انہیں1985ء میں پرائڈ آف پرفارمنس سمیت متعدد ایوارڈز سے بھی نوازا گیا۔

واضح رہے کہ اداکار عابد علی نے دو شادیاں کی تھیں، ان کی پہلی بیوی کا نام حمیرا علی ہے جن سے ان کی تین بیٹیاں ایمان، راحمہ اور مریم علی ہیں جبکہ عابد علی نے اداکارہ رابعہ نورین سے 2006 میں دوسری شادی کی تھی۔جگر کے سرطان میں مبتلا عابدعلی کو سانس کی تکلیف کے باعث 30 اگست کو کراچی کے نجی اسپتال منتقل کیا گیا تاہم وہ جانبر نہ ہو سکے اور 5 ستمبر کو خالق حقیقی سے جا ملے لیکن وہ اپنی جاندار اداکاری کی وجہ سے ہمیشہ اپنے پرستاروں کے دلوں میں زندہ رہیں گے۔

ای پیپر دی نیشن