سندھ: سیلابی صورتحال، شاہ عبداللطیف بھٹائیؒ کا عرس منسوخ کرنے کا فیصلہ

صوبۂ سندھ میں سیلاب کی تباہ کاریوں کا سلسلہ جاری ہے، صوبہ بھر میں سیلابی صورتحال کے باعث سندھ حکومت نے عظیم صوفی بزرگ و شاعر شاہ عبداللطیف بھٹائی رحمۃ اللّٰہ علیہ کا عرس منسوخ کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔محکمہ اوقاف کے ذرائع نے بتایا ہے کہ عرس کے موقع پر درگاہِ شاہ عبداللطیف بھٹائیؒ پر صرف چادر چڑھائی جائے گی۔محکمۂ اوقاف کے ذرائع کے مطابق شاہ عبداللطیف بھٹائی رحمۃ اللّٰہ علیہ کا سہ روزہ عرس اگلے ہفتے سے شروع ہونا تھا، تاہم اسے منسوخ کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
یاد رہے کہ سندھ کے عظیم بزرگ و صوفی شاعر شاہ عبداللطیف بھٹائی ؒ کا سالانہ 3 روزہ عرس بھٹ شاہ میں اسلامی سال کے دوسرے مہینے صفر کی 14 تاریخ کو شروع ہوتا ہے۔
واضح رہے سیلاب سے سب سے زیادہ اموات صوبہ سندھ میں ہوئیں ہیں. جس کی تعداد 522 ہے جبکہ 8421 لوگ زخمی ہیں۔

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...