فوج محب وطن ہے،اس حوالے سےکوئی بھی بات کرنےکاسوال ہی پیدانہیں ہوتا:صدر مملکت

Sep 05, 2022 | 15:58

ویب ڈیسک

صدر عارف علوی نے حکومت اور اپوزیشن کےدرمیان کشیدگی ختم کرنے کیلئے کردار ادا کرنے کا  انکشاف کر دیا۔ کہا اپنے کردار کی  ابھی وضاحت نہیں کرنا چاہتا۔فوج محب وطن ہے،اس حوالے سےکوئی بھی بات کرنےکاسوال ہی پیدانہیں ہوتا۔

صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے انکشاف کیا ہے کہ حکومت اور اپوزیشن کےدرمیان کشیدگی ختم کرنے کیلئے کردار ادا کررہا ہوں۔  کشیدگی کے خاتمے کے لیے کردار ادا کرنا میری ذمہ داری بھی ہے۔ پردے کے پیچھے کردار ہے ، ابھی وضاحت نہیں کرنا چاہتا ۔انہوں نے دورہ پشاور کے دوران گورنر ہاوس میں صحافیوں سے غیر رسمی گفتگو  میں  کہا ہے کہ اعتماد سازی  کی کوششوں سے پرامید ہوں ، نتائج کب نکلیں گے وقت نہیں بتا سکتا ۔ تمام اسٹیک ہولڈرز کے درمیان باہمی روابط اوراچھے تعلقات ہونے چاہئیں۔ان کہنا ہے کہ فوج محب وطن ہے،اس حوالے سےکوئی بھی بات کرنےکاسوال ہی پیدانہیں ہوتا۔بطور صدر مملکت مجھے ملک کے تمام ادارے عزیزہیں۔حکومت اور صدر کی ذمہ داری ہے کہ سب کو عزیز رکھے۔ان کا  کہنا ہے کہ سیلاب میں حکومتوں نے بہتر کام کیا.غیر سرکاری تنظیموں کاکرداربھی قابل تحسین ہے۔کالاباغ ڈیم نہ بننے کی بنیادی وجہ باہمی بد اعتمادی ہے۔ آئی ایم ایف کے ساتھ معاہدہ ہوا تو دوسرے ممالک اور ادارے بھی قرض دیں گے۔انہوں نے کہا ہے کہ ہر فرد کی پرائیویسی ہوتی ہے،کسی کا بھی فون ٹیپ نہیں ہوناچاہیے۔حکومت کے ساتھ ماضی کے برعکس رابطہ کم ہے لیکن وزیراعظم سے بات ہوتی رہتی ہے۔چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کےساتھ فون اور واٹس ایپ پر رابطہ رہتا ہے۔

مزیدخبریں