تیل کے درآمداتی اخراجات میں اضافے کی وجہ سے ہندوستان کے تجارتی خسارے میں دوگنا اضافہ ہوگیا ہے۔ہندوستان کی وزارت تجارت کے مطابق پچھلے بیس ماہ میں پہلی بار ایسا ہوا ہے جب ملک کی برآمدات میں کمی اور تیل کے درآمداتی اخراجات میں اضافہ ہوا ہے۔ رپورٹ کے مطابق گزشتہ ماہ اگست میں ہندوستان کے تجارتی خسارے میں دوگنا اضافہ ہوا جو اٹھائیس ارب اڑسٹھ کروڑ ڈالر تک پہنچ گیا ہے۔رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ رواں سال اگست تک ہندوستان کی برآمدات تینتیس ارب ڈالر جبکہ درآمدات اکسٹھ ارب سڑسٹھ کروڑ ڈالر رہیں ۔ جس سے گزشتہ سال کی اسی مدت کے دوران ، ہونے والی درآمدات میں سینتیس فی صد اضافے کی نشاندہی ہوتی ہے
ہندوستان کے تجارتی خسارے میں دوگنا اضافہ
Sep 05, 2022 | 22:08