شیخوپورہ(نمائندہ نوائے وقت) مسلم لیگ (ن) کے ڈویژنل جنرل سیکرٹری سابق رکن صوبائی اسمبلی و امیدوار پی پی 137 پیر سید اشرف رسول نے کہا ہے کہ (ن) لیگ کی سیاست کا مقصد عوام کی خدمت اور علاقائی مسائل کے حل کیلئے دن رات جدجہد کرنا ہے، (ن) لیگ نے نواز شریف کی قیادت میں مہنگائی، بے روزگاری اور معاشی بدحالی کیخلاف اعلان جنگ کر دیا ہے، نواز شریف کے آنے سے مہنگائی کے اندھیروں اور مایوسیوں کا خاتمہ ہوگا،مظلومیت کے نعرے بلند کرنے سے پہلے اپنی پھیلائی تباہی کا حساب دیں، اپنے ایک بیان میں پیر سید اشرف رسول نے کہا کہ قائد نواز شریف نے عوام کی خدمت کے مخلصانہ جذبے سے دہشت گردی اور لوڈشیڈنگ کا خاتمہ کیا تھا، سی پیک جیسے منصوبے دوبارہ شروع کر کے بیروز گاری اور مہنگائی سے نجات دلانانوازشریف کا ایجنڈا ہے۔