بجلی کا بل موت کا پروانہ بن چکا ہے: فیصل جمیل خان

Sep 05, 2023

شیخوپورہ(نمائندہ نوائے وقت) تحریک انصاف کے ضلعی رہنما فیصل جمیل خان نے کہا کہ ملک میں بجلی کا بل موت کا پروانہ بن چکا ہے لوگ مہنگائی کے ہاتھوں خود کشیاں کررہے ہیں بے روزگار نوجوان جرائم کی طرف راغب ہورہے ہیں ہمیں حکمرانوں نے آئی ایم ایف کے ہاتھوں فروخت کر دیا ہے، قوم کے بچے رات کو بھوکے سوئیںتو ایسا ظلم کا نظام اب زیادہ دیر نہیں چلے گا عوام اٹھ کھڑی ہوئی ہے اور اپنے حقوق کا تحفظ کرنا خوب جانتی ہے ، انہوں نے کہا کہ نگران وزیر اعظم بروقت شفاف انتخابات پر توجہ دینے کی بجائے عوام پر مہنگائی کے بم برسانے میں مصروف ہیں۔

مزیدخبریں