گوجرانوالہ (نمائندہ خصوصی )پنجاب ایمرجنسی سروس ڈیپارٹمنٹ کے، سیکرٹری / بانی ڈائریکٹر جنرل ڈاکٹر رضوان نصیر نے ضلع گوجرانوالہ کے ریسکیو اسٹیشنز کا دورہ کیا،ریسکیو 1122 کے چاق وچوبند دستوں نے معزز مہمان کو سلامی پیش کی، ڈویژنل ایمرجنسی آفیسر گوجرانوالہ سید کمال عابد نے سیکرٹری پنجاب ایمرجنسی سروس ڈیپارٹمنٹ کو ریسکیو سٹیشنوں کے وسائل، آپریشنل میکنزم اور ضلع گوجرانوالہ کی کارکردگی کے بارے میں بریفنگ دی۔سیکرٹری پنجاب ایمرجنسی سروس ڈیپارٹمنٹ نے ریسکیو اسٹیشن کی عمارت، سٹاف کا ٹرن آوٹ، ایمرجنسی وہیکلز، ریسکیو آلات کی ورکنگ اور کنٹرول روم میں ایمرجنسی کالز کا ریکارڈ اور ٹریکر سسٹم کا بھی تفصیلی معائنہ کیا اور اس پر مکمل اطمینان کا اظہارکیااس موقع پر ڈویژنل ایمرجنسی آفیسر سید کمال عابد، ایمرجنسی آفیسر آپریشنز انجینئر تیمور حسن چٹھہ اور دیگر افسران بھی موجود تھے ،سیکرٹری / ڈائریکٹر جنرل پنجاب ایمرجنسی سروس ڈیپارٹمنٹ ڈاکٹر رضوان نصیر(ستارہ امتیاز)نے ریسکیورز کو بلا تفریق ہنگامی حالات میں متاثرین کو ریسکیو کرنے کیلئے اپنے فرائض سرانجام دیں گے۔
گوجرانوالہ:پنجاب ایمرجنسی سروس ڈیپارٹمنٹ کے سیکرٹری کا دورہ ریسکیوسٹیشنز
Sep 05, 2023