بجلی کی قیمتیں کم کرنے کیلئے غیر ضروری ٹیکسوں کا خاتمہ کرنا ہوگا: خالد محمود

 شیخوپورہ(نمائندہ نوائے وقت)استحکام پاکستان پارٹی کے سینئررہنما سابق صوبائی وزیر و امیدوار پی پی 140میاں خالد محمود نے کہا ہے کہ  نگران حکومت عوام کو 200 یونٹ تک بجلی کی قیمتوں میں ریلیف فراہم کرے‘ حکومت کو موجودہ صورتحال کے پیش نظر بجلی کی قیمتیں کم کرنے کیلئے غیر ضروری ٹیکسوں کا خاتمہ کرنا ہوگا ورنہ عوامی احتجاج حکومت کی معاشی ترقی کی تمام تر کوششوں کو بہا کر لے جائے گا، انہوں نے کہا کہ حکومت آئی ایم ایف سے بات چیت کے ذریعے بھی بجلی کی قیمت کو کم کر سکتی ہے جبکہ اس کمی کو براہ راست ٹیکسوں سے پورا کیا جا سکتا ہے۔ 

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...