بھارت میں بسنے والی اقلیتیں بھی انسانی حقوق سے محروم ہیں: حاجی نواز

Sep 05, 2023

 شیخوپورہ(نمائندہ نوائے وقت)مدنی دستر خوان پروگرام کے چیف آرگنائز و سابق ایم پی اے حاجی محمد نواز نے کہا ہے کہ بھارت مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں میں ملوث ہے اور کشمیری طویل عرصے سے اپنے حق خودارادیت کے حصول کیلئے کوشاں ہیںبھارت اپنے پراپیگنڈا سے یہ ثابت کرنا چاہتا ہے کہ اس ملک کے حالات معمول کے مطابق ہیں جبکہ اصل حقیقت اس کے برعکس ہے ، اپنے ایک بیان میں حاجی محمد نواز نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر کے علاوہ بھارت میں بسنے والی اقلیتیں بھی اپنے بنیادی جمہوری اور انسانی حقوق سے محروم ہیں۔

مزیدخبریں