کامونکی(نمائندہ خصوصی) بچوں کی لڑائی پر چار افراد نے گھر میں گھس کر خاتون کو ڈنڈے کے وارکرکے شدید زخمی کردیا،بتایاگیا ہے کہ چوک غوثیہ کے عمران کی شادی شدہ بہن اپنے گھر واقع پرانی آبادی میں موجود تھی کہ ملزمان عبدالغفار اور امان اللہ نے اپنے دو نامعلوم ساتھیوں کے ہمراہ اس کے گھر میں گھس کر ڈنڈے سوٹے کے وارکرکے شدید زخمی کردیا،سٹی پولیس نے مقدمہ درج کر لیا۔