حافظ آباد(نمائندہ خصوصی+ نمائندہ نوائے وقت) جماعت اسلامی پنجاب کے صوبائی شوری کے رکن امان اﷲ چٹھہ نے کہا کہ بجلی تیل کی قیمت میں ظالمانہ اضافہ کیخلاف امیر جماعت اسلامی سراج الحق کی اپیل پر ملک گیر ہڑتال حکومت کیلئے نوشتہ دیوار ہے جس کے بعد معاشی پالیسی میں بنیادی تبدیلی ناگزیر ہوچکی ہے۔ انہوںنے واضح کیا کہ بجلی تیل کی کمرتوڑ مہنگائی سے جہاں عام آدمی کی زندگی اجیرن ہوگئی ہے وہاں زراعت صنعت وتجارت مفلوج ہوچکی ہے ۔ انہوںنے حکومت پرزور دیا کہ بجلی وتیل کی اصل قیمت کے علاوہ تمام تر ٹیکس واپس لئے جائیں۔