گوجرانوالہ: 2ماہ سے تنخواہیں نہ ملنے پرواسا ملازمین کا6 ستمبر سے ہڑتال کا اعلان

Sep 05, 2023

گوجرانوالہ (نمائندہ خصوصی )واسا اتحاد یونین سی بی اے کے صدر سی بی اے یونین رانا محمد اسحاق میئونے واسا ملازمین کو 2ماہ سے تنخواہیں نہ دینے پر 6ستمبر سے ہڑتال کا اعلان کردیا اس بات کا اعلان انہوں نے ایک ہنگامی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا اس موقع پر   چیئرمین یونین محمدافتخارچوہدری ٗجنرل سیکرٹری عمانویل غوری و دیگر ملازمین کی کثیرتعداد موجود تھی، صدر سی بی اے یونین رانا محمد اسحاق میئو نے کہا کہ ایم ڈی واسا (جی ڈی اے) گوجرانوالہ کی پوسٹ ایک ماہ سے زائد عرصہ سے خالی ہونے کی وجہ سے ملازمین تنخواہوں اور پنشن سے محروم ہیں خصوصا ڈیلی ویجز ملازمین کو 2ماہ سے تنخواہیں نہیں ملیں جس کی وجہ سے ملازمین شدید مالی مشکلات کا شکار ہیں اور اس مہنگائی کے دور میں فاقہ کشی پر مجبور ہوگئے ہیں ،دوسری طرف مسیحی ملازمین کا مذہبی تہوار (میلہ مریم آباد) جو کہ 6ستمبر سے شروع ہورہا ہے لہذا انہیں تنخواہیں دینا بھی ضروری  ہے۔

مزیدخبریں