لاہور(سپورٹس رپورٹر)خیبرپی کے سائیکلنگ ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام یوم دفاع پاکستان کے موقع پر ڈی ایچ اے پشاور کے تعاون سے سائیکلنگ ریس 6 ستمبر کو پشاور منعقد ہوگی جس میں خیبرپی کے کے مختلف ڈویژن سمیت مختلف کلبزکے سائیکلسٹ شرکت کرینگے۔ ان خیالات کا اظہار صدر سید شایان علی شاہ نے کیا۔ پاکستان سائیکلنگ فیڈریشن کا سابق جنرل سیکرٹری نثار احمد ،محمد علی ،طیفور زرین ،مراد علی سمیت دیگر شخصیات موجود ہونگے۔ صوبائی سائیکلنگ ایسوسی ایشن کے زیراہتمام اور ڈی ایچ اے پشاور کے تعاون سے یوم دفاع سائیکل ریس 6 ستمبر کو ڈی ایچ اے پشاور میں صبح 8 بجے شروع ہوگی جبکہ اختتامی تقریب 10 بجے منعقد ہوگی ۔