آل راؤنڈر سلمان علی آغا قذافی سٹیڈیم میں پہلا انٹرنیشنل میچ کھیلنے کیلئے منتظر

لاہور(سپورٹس رپورٹر) آل راؤنڈر سلمان علی آغا قذافی سٹیڈیم میں اپنا پہلا انٹرنیشنل میچ کھیلنے کیلئے پرجوش ہیں انہوں نے کہا لاہور میں اپنا پہلا انٹرنیشنل میچ کھیلنے کا منتظر ہوں۔ ہوم کراؤڈ کے سامنے انٹرنیشنل میچ کھیلنا ہمیشہ سے ایک خواب رہا ہے۔ میں سخت محنت کروں گا ۔بھارت کے خلاف میرا پہلا میچ کھیلتے ہوئے اعصاب شکن تھے لیکن یہ بہت اچھا تجربہ رہا۔ بھارت کے خلاف میچ کی خاص بات شاہین آفریدی کی بولنگ تھی۔ کوشش کر رہا ہوں کہ خود کو بہتر کرتا رہوں اور ٹیم کے تقاضوں کے مطابق مثبت کرکٹ کھیلوں۔

ای پیپر دی نیشن

''درمیانے سیاسی راستے کی تلاش''

سابق ڈپٹی سپیکرقومی اسمبلی پاکستان جن حالات سے گزر رہا ہے وہ کسی دشمن کے زور کی وجہ سے برپا نہیں ہو ئے ہیں بلکہ یہ تمام حالات ...