انٹرنیشنل مقابلوں کی تیاری کیلئے بیس بال کے کھلاڑیوں کا تربیتی کیمپ اسلام آباد میں جاری

لاہور(سپورٹس رپورٹر)پاکستان بیس بال فیڈریشن کے زیر اہتمام اور پاکستان سپورٹس بورڈ کے تعاون سے انٹرنیشنل مقابلوں کی تیاری کیلئے بیس بال کے کھلاڑیوں کا تربیتی کیمپ پاکستان سپورٹس کمپلیکس، اسلام آباد میں جاری ہے۔ گزشتہ روز ٹیم کے کوچ محمد ارشد نے بتایا کہ تربیتی کیمپ میں کھلاڑی بھر پور محنت کر رہے ہیں اور بین الاقوامی سطح پر نتائج حاصل کرنے کیلئے کھلاڑیوں کو سخت سے سخت محنت کرنی ہو گی۔ پاکستان سپورٹس بورڈ کی جانب سے کھلاڑیوں کو ملنے والی مراعات قابل تعریف ہیں۔

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...