دہرے قتل، ایک کروڑ 2 لاکھ روپے کی ڈکیتی کا ڈراپ سین

Sep 05, 2023

لاہور(نامہ نگار) سی آئی اے کوتوالی پولیس نے کارروائی کے دوران دوہرے قتل کی واردات میں ملوث ملزمہ کشمالہ اور اس کے آشنا عثمان کو گرفتار کر لیا۔ سی آئی اے پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم عثمان اور کشمالہ نے آپس میں شادی کرنے کیلئے عثمان کی بیوی اور کشمالہ کے خاوندکوقتل کردیا تھا،مگر دونوں کی شادی نہ ہوسکی اور ملزم عثمان اورکشمالہ کی دوبارہ علیحدہ علیحدہ کہیں اورشادی ہوگئی۔ ملزم عثمان اور کشمالہ نے دوبارہ کشمالہ کے نئے خاوند کے قتل کا منصوبہ بنایا۔ عثمان نے پلاننگ کی کہ وہ اپنے اغواء کا ڈرامہ رچائے گا تاکہ اس پر کوئی شک نہ کر سکے اور کشمالہ اپنے شوہر کے ساتھ مری جائے گئی۔ جہاں ملزم پہلے سے موجود ہو گا۔ منصوبے کے مطابق وہ ملکر اس کے شوہر کو پہاڑی سے دھکا دے کر قتل کر کے اسے اتفاقی حادثے قرار دے کر آپس میں شادی کر لیں گے۔پولیس کی گرفتار ملزمان سے تفتیش جاری ہے۔دریں اثناء لاری اڈہ کے علاقے میں ایک کروڑ 2 لاکھ روپے کی ڈکیتی کا ڈراپ سین ہو گیاہے۔کمپنی ملازم نے رقم ہتھیانے کیلئے دوستوں کے ساتھ مل کر واردات کا ڈرامہ رچایا تھا۔لاری اڈا پولیس کے مطابق امپورٹ ایکسپورٹ کمپنی کے ریکوری افسران رقم کی ریکوری کیلئے گئے۔افسروں  نے ایک کروڑ 2 لاکھ روپے رقم کی ریکوری اور واپسی پر افسران ان کی نیت بدل گئی۔ ملزمان پولیس کو چکمہ نہ دے سکے۔پولیس نے ملزمان کے قبضے سے ایک کروڑ ایک لاکھ76ہزارروپے ،موٹرسائیکل ،4موبائل فون اوراسلحہ برآمد کرلیاہے۔

مزیدخبریں