لاہور(نامہ نگار) ڈرائیونگ کے دوران ٹریفک لائسنس پاس موجود نہ ہونے پر اب شہریوں کا چالان نہیں ہوگا۔ شہریوں کو موبائل فون پر ای ڈرائیونگ لائسنس رکھنے کی سہولت دیدی گئی ہے۔تفصیلات کے مطابق ٹریفک پولیس حکام نے شہریوں کو اپنے موبائل میں ای لائسنس کارڈ محفوظ رکھنے کی ہدایت دی ہے۔ وارڈنز کے لائسنس چیکنگ پر اب شہری موبائل میں ای لائسنس کارڈ کو سکین کراسکیں گے۔ فزیکلی لائسنس موجود نہ ہونے پر کسی بھی شہری کا چالان نہیں کیا جائے گا۔سی ٹی او لاہور مستنصر فیروز کا کہنا ہے کہ ای لائسنس کے اجرا کا مقصد شہریوں کو سہولت فراہم کرنا ہے۔