فیروزوالہ:لڑائی جھگڑے میاں بیوی سمیت 6 افراد زخمی

Sep 05, 2023

 فیروز والہ (نامہ نگار) لڑائی جھگڑے کے مختلف واقعات میں میاں بیوی سمیت 6 افراد زخمی ہو گئے بتایا گیا ہے کہ لاہور روڈ کی آبادی قلعہ ستار شاہ کے قریب سابقہ دشمنی کی بنا پر اسلم نے دیگر ساتھیوں کی مدد سے فائرنگ کر کے عارف اور اس کی بیوی سکینہ بی بی کو ذخمی کر دیا۔ ونڈالہ میں لین دین تنازعہ پر3 افراد نے حملہ کر کے اشرف اور اس کے ساتھی کو افراد کو زخمی کر دیا۔ مرید کے میں معمولی جھگڑے پر اصغر اس کے ساتھی نے حملہ کر کے اپنے مخالف سلیم کو زخمی کر دیا۔

مزیدخبریں