کراچی(کامرس رپورٹر)پا کستان مرکنٹائل ایکسچینج لمیٹڈ میں گزشتہ روز میٹلز، انرجی، کوٹس، فاریکس اورانڈیکس کے 20.6ارب روپے مالیت کے سودے ہوئے جن کی مجموعی تعداد 15358 رہی۔سب سے زیادہ سودے سونے کے ہوئے جن کی مالیت 8.801 ارب روپے رہی جبکہ کرنسیز کے بذریعہ کوٹس ہونے والے سودوں کی مالیت 4.657 ارب روپے، ڈبلیو ٹی آئی خام تیل کے سودوں کی مالیت 2.228 ارب روپے، این ایس ڈی کیو 100 کے سودوں کی مالیت 1.956 ارب روپے، پلاٹینم کے سودوں کی مالیت 1.096 ارب روپے، چاندی کے سودوں کی مالیت 526.597 ملین روپے، ڈی جے کے سودوں کی مالیت 469.701 ملین روپے، کاپر کے سودوں کی مالیت 435.019 ملین روپے، ایس پی 500 کے سودوں کی مالیت 171.689 ملین روپے، قدرتی گیس کے سودوں کی مالیت 157.177 ملین روپے، جاپان ایکیوٹی کے سودوں کی مالیت 69.883 ملین روپے رہی۔